دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 104
104 کی فعلی شہادت نے یہ بات واضح کر دی کہ وہ اس جماعت کے ساتھ ہے اور اس کو ترقی دینا چاہتا ہے۔پھر قادیان میں بھی حسب وعدہ اس مرض کی وہ شدت نہ ہوئی جو دوسرے قصبات اور شہروں میں ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا کے وعدوں پر کس قدر یقین تھا اس کا اندازہ اس امر سے ہو جاتا ہے کہ حضور علیہ السلام کے ایک مرید مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو جو حضور علیہ السلام کے گھر کے ایک حصہ میں رہتے تھے۔کچھ بخار ہو گیا اور انہیں خیال ہوا کہ مرض طاعون کا حملہ ہے۔حضور نے پورے وثوق سے فرمایا۔اگر آپ کو طاعون ہو گئی ہے تو پھر میں جھوٹا ہوں اور میرا دعویٰ الہام غلط ہے۔یہ کہ کر میں نے ان کی نبض پر ہاتھ لگایا۔یہ عجیب نمونہ قدرت الہی دیکھا کہ ہاتھ لگانے کے ساتھ ہی ایسا بدن سرد پایا کہ تپ کا نام و نشان نہ تھا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۶۵)