دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 1 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 1

1 بسم الله الرحمن الرحيم تعدة وتقتلني على رسوله الكريم اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے قیادت تعلیم مجلس انصار اللہ پاکستان کو کتاب ”دینی معلومات کا بنیادی نصاب اراکین انصار اللہ کی خدمت میں ایک بار پھر پیش کرنے کی سعادت نصیب ہورہی ہے۔الحمد للہ علی ذالك اس کتاب کو ابتدائی طور پر محترم پروفیسر حبیب اللہ خاں صاحب سابق قائد تعلیم مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے مرتب کیا تھا اور اس سے قبل اس کے چھ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ جماعتی ترقیات کے حوالہ سے اس میں اضافے ہوتے رہے اور سال 2009 ء میں اس کا چھٹا ایڈیشن شائع ہوا۔اب اس کے ساتویں ایڈیشن میں 2013ء تک خلافت خامسہ کے با برکت دور کے دورہ جات و تحریکات کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اس کام میں مکرم اسفند یا رمنیب صاحب اور مکرم محمدمحمود طاہر صاحب نے محنت سے کام کیا اور ان کی ٹیم نے معاونت فرمائی۔فجزاهم الله احسن الجزاء