دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 48 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 48

48 ۱۴۔اونٹوں کا نصاب ۵ راس (یا عدد ) ہے۔اگر ۵ سے کم اونٹ ہوں تو زکوۃ واجب نہ ہوگی۔گائیوں اور بھینسوں کا نصاب تمہیں راس ہے۔بکری، بھیڑ اور دُنبہ کا چالیس راس ہے۔۱۵۔جس زمین کا گورنمنٹ لگان لیتی ہو اس کی پیداوار پر زکوۃ واجب نہیں۔۱۶۔اگر کاشت کار کے پاس زمین اجارہ کے طور پر ہو تو زکوۃ کی ادائیگی اس کے ذمہ ہوگی۔اگر اس نے زمین بٹائی پر لی ہو تو زکوۃ مشترکہ طور ہے واجب ہوگی اور زکوۃ کی ادائیگی کے بعد باقی غلہ مالک اور کاشت کار کے درمیان تقسیم ہوگا۔حج کے مسائل حج تمام عمر میں ایک دفعہ فرض ہے۔۲۔حج اس شخص پر فرض ہے جو تندرست ہو اور اخراجات سفر برداشت کر سکتا ہو اور اپنے گھر والوں کے لئے مناسب انتظام کر سکتا ہو۔نیز یہ بھی شرط ہے کہ سواری میسر ہو اور راستہ میں امن ہو۔اگر مندرجہ بالا چار شرائط میں سے کوئی پوری نہ ہو تو حج فرض نہیں رہتا۔۳۔اگر کوئی شخص خود رنج نہ کر سکتا ہو لیکن شوق حج میں اور حصول ثواب کے لئے نفلی طور پر کسی اور شخص سے حج کروانا چاہے تو جائز ہے اسے حج بدل کہا جاتا ہے۔۴۔حج کے لئے وقت مقرر ہے یعنی مقررہ ایام میں ہی حج ہوسکتا ہے۔لیکن عمرہ