دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 294 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 294

294 حضور انور نے فرمایا کہ غریب ممالک میں بھی ایسے افراد پائے <mark>جا</mark>تے ہیں جنہیں بعض علمی میدانوں میں اعلیٰ درجہ کی برتری حاصل ہو <mark>جا</mark>تی ہے۔ان حالات میں توقع یہ ہونی چاہئے تھی کہ تمام قو میں مل کر کوشش کریں اور اُن غلطیوں سے باز رہیں جن سے ماضی میں خوفناک جنگیں ہوئیں۔انسان کی با ہمی فلاح و بہبود کے طریقے تلاش کئے <mark>جا</mark>تے۔قدرتی وسائل کے بہترین استعمال سے ایک دوسرے کی مدد کی <mark>جا</mark>ئے۔اللہ تعالیٰ نے ہر ملک کو مختلف وسائل سے نوازا ہے۔اگر مل جل کر با قاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ جدید تکنیکی سہولتوں کو بروئے کار لایا <mark>جا</mark>تا تو دنیا سے بھوک کا خاتمہ ہو <mark>جا</mark>تا۔حضور انور نے فرمایا کہ جن ممالک کو معدنیات کے ذخائر عطا ہوئے ہیں۔ان کو آزادی ہونی چاہئے کہ وہ معقول قیمتوں پر کھلی مارکیٹ میں اپنے ذخیروں کی ت<mark>جا</mark>رت کر سکیں۔اس طرح تمام ممالک ایک دوسرے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ جزا سزا کاعمل سوت کے بعد ہی واقع ہو گا مگر خدا تعالیٰ نے جو نظام <mark>جا</mark>ری فرمایا ہے اس کے تحت جب مظالم اپنی انتہاؤں کو چھونے لگیں اور عدل وانصاف کے تقاضوں کو نظر انداز کر دیا <mark>جا</mark>ئے تو اس کے بعض طبیعی نتائج اسی دنیا میں بھی ظاہر ہو <mark>جا</mark>تے ہیں۔جب ظلم بہت بڑھ <mark>جا</mark>تا ہے رو عمل بھی شدید ہوتا ہے۔غریب ممالک کو ان کے صحیح منصب پر کھڑا کیا <mark>جا</mark>ئے جو اُن کا حق ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ اس وقت عالمی مسائل میں ایک بہت بڑا مسئلہ