دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 280
280 اپنی ۱۰۰ نو جوان بچیاں تلاش کر کے ٹیم بنائیں جو ایسے مضمون لکھنے والوں کے جواب مختصر خطوط کی صورت میں ان اخبارات کو بھیجیں جن میں ایسے مضمون یا خطوط شائع ہوتے ہیں۔۱۴۔طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے لئے مالی تحریک حضرت خلیفہ صبیح الرابع کی یہ خواہش تھی کہ ربوہ میں ایک ایسا ادارہ ہو جو اس علاقے میں دل کی بیماریوں کے علاج کے لئے سہولت فراہم کر سکے۔خلافت خامسہ کے دور میں اس پر کام شروع ہوا۔ایک احمدی بھائی نے اپنے والدین کی طرف سے خرچ اٹھانے کی حامی بھری۔امریکہ کے احمدی ڈاکٹر بھی اس میں شامل ہوئے۔کچھ اور لوگوں نے بھی عمارت کی تعمیر میں حصہ لیا۔عمارت تقریباً مکمل ہو چکی ہے لیکن Equipment اور سامان کی ضرورت ہے۔لہذا امریکہ یورپ اور پاکستان کے مالی لحاظ سے مضبوط ڈاکٹروں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ خدا کی رضا حاصل کرنے اور غریب انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے اس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کو مکمل کرنے میں حصہ لیں۔۱۵۔مریم شادی فنڈ کی مستقل نوعیت یہ حضرت خلیفہ مسیح الرائع کی آخری تحریک تھی۔بے شمار بچوں کی شادیاں اس فنڈ سے کی گئیں اور کی جاری ہیں مہنگائی کی وجہ سے اخراجات بھی