دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 278 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 278

278 بھی قرآن کریم پڑھنے اور اس کی تلاوت کرنے کی طرف توجہ دیں۔پھر ترجمہ پڑھیں۔پھر حضرت مسیح موعود کی تفسیر پڑھیں۔دین حق سلامتی کا پیغام ہے اس کو دنیا میں پھیلانا چاہیے۔اس سلامتی کے پیغام کو دوسروں تک بھی پھیلائیں اور آپس میں بھی مومن بنتے ہوئے محبت اور پیار کی فضا پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ کی ابدی جنتوں کے بھی وارث بنیں جہاں سلامتی ہی سلامتی ہے۔۱۰۔اپنے اور اپنی اولاد کی نیک تربیت کے لئے دُعا اور کوشش کرنے کی تحریک ہمیشہ بچوں کے نیک صالح اور دیندار ہونے کی دعائیں کرتے رہنا چاہیئے اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے اور اولاد کے واسطے صرف یہ خواہش ہو کہ وہ دین کی خادم ہو۔۱۱۔واقفین نو بچوں کی تربیت کے متعلق ہدایات واقفین نو بچوں کو وفا سکھلائیں۔وقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا تعلق ہے۔بچوں کو پانچ وقت نمازوں کی عادت ڈالیں اس کے لئے سب سے بڑا والدین کا اپنا نمونہ ہے خود بھی نمازی ہوں گے تو بچے بھی نمازی بنیں گے۔کھانا کھانے کی آداب سکھائے جائیں۔بچے کو شروع ہی سے بچ سے محبت اور بھوٹ سے نفرت ہونی چاہیے۔بچوں کو قناعت سکھائیں۔ان کے مزاج میں