دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 268 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 268

268 صوبہ کیرالہ کے زونل امراء ، زونل قائدین ،صوبائی ناظم انصار اللہ ، تین جماعتوں کے امراء صوبائی سیکرٹری وقف نو اور صدر پلیکیشن کی حضور انور کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ساڑھے پانچ بجے سہ پہر بیت عمر کے لئے روانگی ہوئی۔بیت عمر سے پہنچنے پر ملاقاتوں کا پروگرام شروع ہوا۔Ernakulam زون کی سات جماعتوں کے ۹۹۵ احباب مردوزن نے حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔صوبہ لکش و ویپ (Lukshdweepe) سے آنے والے بعض احباب نے بھی حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔صوبہ تامل ناڈو اور آندھراپردیس سے بھی بعض فیملیز نے ارنا کولم پہنچ کر حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ملیالم زبان کے سب سے بڑے اخبار Mathrubhumi نے اپنی ۲۹ نومبر کی اشاعت میں حضور انور کی کوچین (Kochin) آمد اور والہانہ استقبال کی تفصیلی خبر دی۔انگریزی زبان کے اخبار Indian Express نے بھی اپنی ۲۹ نومبر کی اشاعت میں حضور انور کی آمد اور پُر جوش استقبال کی تفصیلی خبر دی۔۳۰ /نومبر ۲۰۰۸ء کوحضورانور سوا دس بجے بیت عمر ارنا کولم کے لئے روانہ ہوئے۔پروگرام کے مطابق ساڑھے دس بجے (Palaghat Zone) کی نو جماعتوں کے ۱۱۹۰ احباب مردوزن نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔بعد ازاں صوبہ کیرالہ کی مختلف جماعتوں کے واقفین نو بچوں کی کلاس حضور انور کے ساتھ شروع ہوئی۔اس کے بعد واقفات نو کی کلاس حضور