دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 257
257 ظہر و عصر کے بعد جلسہ سالانہ کے اختتامی اجلاس میں حضور انور نے مجلس شوری کو خاص طور پر نمازوں اور دعوت الی اللہ کی تلقین فرمائی۔دورہ جرمنی ۵ جون ۲۰۰۶ء کوحضورا نور جرمنی تشریف لے گئے۔ذیلی تنظیموں نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ میٹنگز ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ کے اجتماعات میں شرکت فرمائی۔اس کے علاوہ وافقتین نو سے ملاقات، فیملی ملاقاتیں، اولڈ سٹوڈنٹس تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے عشائیے میں شرکت ، دارالقضاء کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت ، ایم ٹی اے سٹوڈیو کا معائنہ، میوزیم کی سیر اور خطبات جمعہ حضور انور کی خاص مصروفیات تھیں۔دورہ ہالینڈ ۱۷ جون ۲۰۰۶ء کو حضور انور ہالینڈ تشریف لے گئے اور جماعت کے ۲۶ ویں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔اس کے علاوہ نیشنل مجلس عاملہ، ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ سے میٹنگ ، مربیان اور فیملز سے ملاقات آپ کی خاص مصروفیات تھیں۔۲۰ جون ۲۰۰۶ ء کو حضور انورلندن واپس تشریف لے دورہ یورپ ۱۸ دسمبر ۲۰۰۶ء تا ۷ جنوری ۲۰۰۷ء کے دوران حضور انور نے بیلجیئم ، ہالینڈ اور جرمنی کے ممالک کا دورہ فرمایا۔خطبات جمعہ، عیدالاضحیہ کا خطبہ (جرمنی