دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 252 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 252

252 افتتاح فرمایا۔افتتاح کے بعد آپ جلسہ سالانہ نائیجیریا میں شمولیت کے لئے جلسه گاه تشریف لے گئے۔بعد ازاں حضور انور جامعہ احمدیہ کے باقاعدہ معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔جامعہ احمدیہ کے معائنہ کے بعد حضور انور نے حافظ کلاس کے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے بعد حضور انور جماعت کے نیشنل ہیڈ کوارٹر او جو کورو (Ojokoro) تشریف لے گئے۔جماعت کے اس کمپلیکس میں تین گیسٹ ہاؤسز پر مشتمل ایک نیا کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے۔حضور انور نے اس کا افتتاح فرمایا۔۱۲ اپریل کو حضور انور نے اوجو کور و ہسپتال کا معائنہ فرمایا۔اس ہسپتال میں ۶۰ بستروں کی گنجائش ہے۔ہسپتال کے معائنہ کے بعد حضور انور نے احمد یہ بیت الذکر او جور وکورو کا افتتاح فرمایا۔بعد ازاں حضور انور نے اپاپا ہسپتال کا معائنہ فرمایا اور ایک نئے ونگ کا افتتاح فرمایا۔یہ ہسپتال لیگوس شہر کے کمرشل علاقہ اپا یا میں واقع ہے۔یورپ اور کینیڈا کا دورہ مئی ۲۰۰۴ء میں حضور انور جرمنی کے دورے پر تشریف لے گئے۔جون ۲۰۰۴ ء میں حضور انور نے ہالینڈ کا دورہ فرمایا۔جون جولائی ۲۰۰۴ء میں حضور انور کینیڈا کے دورے پر تشریف لے گئے۔اگست ۲۰۰۴ء میں آپ نے جرمنی، نبر میں سوئٹزر لینڈ اور حکیم اور دسمبر ۲۰۰۴ء میں فرانس کا دورہ فرمایا۔جنوری ۲۰۰۵ ء میں حضور انور نے سپین کا مئی ۲۰۰۵ء میں مشرقی افریقہ کے ممالک