دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 238 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 238

238 عالمی بیعت ہمارے پیارے آقا نے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے ہوئے ۱۹۹۳ء میں دعوت الی اللہ کی مہم میں تیزی پیدا کرنے کیلئے ایک سکیم جاری فرمائی جو یہ تھی کہ جلسہ سالانہ برطانیہ میں ایم ٹی اے کے ذریعہ ایک خاص بیعت لی جائے۔اس بیعت میں جہاں جلسہ سالانہ برطانیہ میں شامل ہونے والے تمام دوست شریک ہوں وہاں دنیا بھر کے تمام احمدی بھی شامل ہوں۔اس ضمن میں حضور نے یہ بھی فرمایا :۔جلسہ سالانہ پر جو عظیم الشان بیعت کا عالمی پروگرام بنایا گیا ہے اس میں بڑے بڑے صاحب اثر لوگ جلسہ پر آئیں گے۔ہم ان کو خاص دعوت دیں گے وہ کمانڈر کے طور پر یہاں آ کر بیعت کریں گئے۔دنیا بھر میں بسنے والے احمدیوں کو اس بیعت سے قبل پُر زور انداز میں حضور نے دعوت الی اللہ کی تلقین فرمائی اور مختلف ٹارگٹ دیئے۔حضور کی اس سکیم میں خدا تعالیٰ نے غیر معمولی برکت ڈالی اور عالمی بیعت کے پہلے سال دو لاکھ چار ہزار تین سو آٹھ افراد جماعت میں شامل ہوئے۔جماعت اس موقع پر غیر معمولی خوشی اور مسرت سے سجدہ ہائے شکر بجالا رہی تھی۔۱۹۹۳ء کے سال کو خدا تعالیٰ نے سنگ میل بنا دیا اور جماعت ہر سال غیر معمولی ترقیات کی طرف آگے بڑھنے لگی۔حضور نے جماعت کو ہر سال دگنی بیعتوں کے ٹارگٹ دیئے۔