دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 231
231 جماعتوں نے براہِ راست سنا۔حضور نے فرمایا:۔آج اللہ تعالی کے فضل ورحم کے ساتھ احمدیت کی تاریخ میں ایک نیا روشن دن طلوع ہورہا ہے۔یہ وہ دن ہے جس کی انتظار میں ہم دن گنا کرتے تھے یعنی وہ دن جب کہ ایم ٹی اے نے اپنے ایک نئے روشن تر دور میں داخل ہونا تھا اور چوبیس گھنٹے مسلسل خدائے واحد کا پیغام تمام دنیا کے کناروں تک پہنچایا جانا تھا۔یہ وہ دن ہے جس کے انتظار میں ہم نے بہت کٹھن وقت گزارے۔بہت محبت اور پیار اور خدا کے حضور التجاؤں کے ساتھ اس دن کی راہ میں آنکھیں بچھائیں اور دل بار ہا اندیشوں میں دھڑکتا رہا کیونکہ بارہا کئی قسم کے ابتلاء در پیش تھے کئی قسم کی ٹھوکریں راہ میں تھیں لیکن ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کی تقدیر، اس کی حفاظت خاص نے ہمیں سنبھال لیا اور جب کوئی اور راہ نہ پاتے تھے تو آسمان ہی سے وہ راہ اُترتی تھی جس سے مستقبل کی امیدیں پھر جاگ اُٹھتی تھیں اور آگے بڑھنے لگتی تھیں“۔(الفضل انٹر نیشنل لندن ۲۷ جون ۱۹۹۷ صفحه ۳) ۱۲۱ جون ۱۹۹۶ء کو ایم ٹی اے کے نظام میں ایک اور اہم تبدیلی نظر آئی جو ی تھی کہ حضور کے کینیڈا کے سفر کے موقع پر دوطرفہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہوا۔یعنی کینیڈا میں حضور کا خطبہ نشر ہو رہا تھا اور لندن کی تصاویر کینیڈا اپنی رہی تھیں اور