دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 223 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 223

223 طرف خاص طور پر توجہ دلائی چنانچہ فرمایا۔وو ” ہر احمدی کو آئندہ دو سال کیلئے دوبارہ یہ عہد کرنا چاہئے کہ سال میں ایک دفعہ ایک احمدی بنانے کا جو میں عہد کرتا رہا ہوں یا سنتا رہا ہوں کہ مجھے یہ عہد کرنا چاہئے۔اب سو سالہ جشن منانے میں آخری دو سال رہ گئے ہیں ان دو سالوں میں بھی اپنا نام خدا تعالیٰ کی اس فہرست میں لکھوالو جس کا ذکر قرآن کریم کی ان آیات میں ملتا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی خاطر اچھا کام کرتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کی نظر پڑتی ہے۔تو کہیں یہ نہ ہو کہ سوسال کا عرصہ گزر جائے اور پہلے سوسال میں کہیں شمار ہی نہ ہو یہ بہت ہی اہم فریضہ ہے جسے اگلے سو سال کی تیاری کیلئے ہمیں ادا کرنا ہے“۔دو (خطبہ جمعہ ۳۰/ جنوری ۱۹۸۷ء) آپ کو چاہئے کہ اس شان سے اگلی صدی میں داخل ہوں کہ آپ کے ساتھ ایک ذریت طیبہ ہو۔یعنی متقیوں کی ایک عظیم الشان روحانی اولاد ہو جو آپ کے ساتھ ساتھ اجتماعی رنگ میں ایک جلوس بناتے ہوئے اس گیٹ سے گذر رہی ہو اس کیلئے بہت ہی محنت کی ضرورت ہے۔سب سے بڑی اور پہلی ضرورت تو یہ ہے کہ اس اہم منصوبہ کا احساس آپ کے دل میں اس قوت کے ساتھ جاگزیں ہو جائے کہ آپ اس احساس کو کسی طرح بھلا نہ