دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 192
192 تیسرے مظہر حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو اپنا امام تسلیم کیا۔تحريكات آپ نے اپنے دور خلافت میں متعدد تحریکیں جاری فرمائیں جن کا مختصر ذکر درج ذیل ہے۔پہلی تحریک: ۱۷ دسمبر ۱۹۶۵ء کو جب ملک میں غلہ کی کمی محسوس ہو رہی تھی آپ نے جماعت کے امراء اور خوشحال طبقہ کو تحریک کی کہ وہ غرباء، مساکین اور یتامی کے لئے مناسب بندوبست کریں اور کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو بھوکا سوئے اس پر جماعت نے بصد شوق عمل کیا اور کر رہی ہے۔دوسری تحریک: اس تعلق اور محبت کے اظہار کے لئے جو جماعت کو حضرت فضل عمر سے ہے۔آپ نے ۲۵ لاکھ روپیہ کے سرمایہ سے فضل عمر فاؤنڈیشن قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔جماعت نے بفضل ایزدی ۳۶ لاکھ سے زائد رقم اس مد میں پیش کی۔اس فنڈ سے فضل عمر لائبریری قائم ہو چکی ہے۔نیز علمی اور تحقیقی شوق پیدا کرنے کیلئے ہزار ہزار روپے کے ۵ انعامات ہر سال بہترین مقالہ نگاروں کو پیش کئے جاتے ہیں۔تیسری تحریک تعلیم القرآن کے بارے میں ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ جماعت میں