دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 174
174 اور سلسلہ کے سب ممبران کو ہدایت کی گئی کہ وہ فی الفور حکیم الامت خلیفہ امسیح والمہدی کی بیعت کریں۔چنانچہ اس کے مطابق عمل ہوا اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کا انتخاب حضرت ابوبکر صدیق کی طرح اجماع قوم سے خاص خدائی تصرف سے ہوا اور کسی قسم کا اختلاف اس وقت نہ ہوا۔شروع خلافت سے ہی واعظین سلسلہ کا تقرر ہوا۔شیخ غلام احمد صاحب، حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی، حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی اولین واعظ مقرر ہوئے۔جنہوں نے ملک کے طول وعرض میں پھر کر سلسلہ کی خدمات سرانجام دیں بے شمار تقاریر کیں۔مباحثات کئے اور متعدد مقامات پر جماعتیں قائم کیں۔آپ کے دور خلافت میں گرلز سکول اور اخبار نور کا۱۹۰۹ء میں اجراء ہوا۔نیز مدرسہ احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۱۰ ء میں ( بیت ) نور کی بنیاد رکھی گئی۔اسی طرح مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور اس کے بورڈنگ کی بنیاد رکھی گئی۔(بیت) اقصیٰ کی توسیع ہوئی۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثانی) کی کوششوں سے انجمن انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا اور اخبار الفضل جاری ہوا۔۱۹۱۳ء میں یورپ میں سب سے پہلا احمد یہ مشن قائم ہوا۔مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب جو صدر انجمن احمدیہ کے سرکردہ ممبر تھے ابتداء سے ہی مغربیت زدہ تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی ان کی یہ خواہش تھی کہ جماعت کا نظام اسی رنگ میں