دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 128
128 جس کے ہاں ماتم ہواس کے ساتھ ہمدردی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا گیا:۔کیا یہ جائز ہے کہ جب کار قضاء کسی بھائی کے گھر میں ماتم ہو جائے تو دوسرے دوست اپنے گھر میں اس کا کھانا تیار کریں۔حضور نے فرمایا:۔نہ صرف جائز بلکہ برادرانہ ہمدردی کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ ایسا کیا جائے“۔( ملفوظات جلد نهم صفحه ۳۰۴) نصف شعبان کا حلوا ایک رسم یہ جاری ہے کہ شعبان کے مہینہ میں حلوا بناتے اور تقسیم کرتے ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔وو یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں“۔( ملفوظات جلد ۹ صفحه ۳۹۴) عاشورہ محرم کے تابوت اور محفل حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ محرم پر جو لوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں اس میں شامل ہونا کیسا ہے؟ حضور نے فرمایا کہ: ”گناہ ہے“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ۲۹ انیا ایڈیشن )