دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 126 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 126

نیز فرمایا:۔126 مولود کے وقت کھڑا ہونا جائز نہیں۔ان اندھوں کو اس بات کا علم ہی کب ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح آگئی ہے بلکہ ان مجلسوں میں تو طرح طرح کے بدطینت اور بدمعاش لوگ ہوتے ہیں وہاں آپ کی روح کیسے آسکتی ہے اور کہاں لکھا ہے کہ روح آتی ہے۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۲۔۲۱۱) قبر پر پھول چڑھانا بعض لوگ قبروں پر پھول رکھتے یا پھولوں کی چادر چڑھاتے ہیں۔اس بارے میں حضرت خلیفہ اسیح الاوّل نے فرمایا۔اس سے میت کی روح کو کوئی خوشی نہیں ہو سکتی اور یہ نا جائز ہے اس کا کوئی اثر قرآن وحدیث سے ثابت نہیں اس کے بدعت اور لغو ہونے میں کوئی شک نہیں“۔( بدر ۱۲/ اگست ۱۹۰۹ء) نذرونیاز کیلئے قبرستان جانا اور پختہ قبریں بنانا اس بارے میں حضرت حجتہ اللہ مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے:۔نذر و نیاز کے لئے قبروں پر جانا اور وہاں جا کر منتیں مانگنا درست نہیں ہے۔ہاں وہاں جا کر عبرت سیکھے اور اپنی موت کو یاد کرے تو جائز ہے۔قبروں کے پختہ بنانے کی ممانعت ہے۔البتہ