دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 121
121 سیاپا کرتی ہیں جب رشتہ دار یا ہمسائے ماتم پرسی کیلئے آتے ہیں تو عورتیں ہر نئی آنے والی کے گلے میں ہاتھ ڈال کر روتی پیٹتی ہیں۔پھر بعض لوگ ایک ایک مہینہ یا ایک ایک سال تک سوگ مناتے ہیں یہ سب باتیں ممنوع ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی سیاپا کرنا اور چیچنیں مار مار کر رونا اور بے صبری کے کلمات منہ پر لانا یہ سب ایسی باتیں ہیں جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ ہے وہ 66 شیطان سے ہے۔پھر فرماتے ہیں:۔” اپنی شیخی اور بڑائی جتلانے کیلئے صد ہاروپیہ کا پلاؤ اور زردہ پکا کر برادری وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اس غرض سے کہ تا لوگ واہ واہ کریں۔سو یہ سب شیطانی طریق ہیں جن سے تو بہ کرنا لازم ہے“۔(اشتہار بغرض تبلیغ وانذار ) قُل اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔" قل خوانی کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے۔صحابہ کرام