دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 116
116 سا روپیہ صرف کیا جاتا ہے۔یہ بدعت اور رسم ہے جس سے اجتناب بہتر ہے۔ناک کان چھدوانا، بودی رکھنا بعض لوگ بچوں کے ناک کان چھدواتے اور بالی اور بلاق پہناتے ہیں یا پاؤں میں گھنگر وڈالتے یا سر پر چوٹی سی رکھتے ہیں۔یہ سب لغو اور غیر اسلامی رسوم ہیں جو غیر قوموں سے مسلمانوں میں آ گئی ہیں۔منت کے طور پر جوسر پر بودی رکھتے ہیں اس کے بارے میں استفسار پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔نا جائز ہے ایسا نہیں چاہئے“۔( ملفوظات جلد نم صفحہ ۲۱۶) شادی بیاہ سے متعلق رسوم دف بجانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” جو چیز بری ہے وہ حرام ہے اور جو چیز پاک ہے وہ حلال ہے۔خدا تعالیٰ کسی پاک چیز کو حرام قرار نہیں دیتا بلکہ تمام پاک چیزوں کو حلال فرماتا ہے۔ہاں جب پاک چیزوں میں ہی بری اور گندی چیزیں ملائی جاتی ہیں تو وہ حرام ہو جاتی ہیں۔اب شادی کو رف کے ساتھ شہرت کرنا جائز رکھا گیا ہے لیکن اس میں ناچ وغیرہ شامل ہو گیا تو وہ منع ہو گیا اگر اسی طرح پر کیا جائے جس طرح نبی