دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 44 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 44

44 ۱۷۔رمضان کے ایام میں عشاء کی نماز کے بعد تراویح پڑھی جاتی ہیں۔اس سلسلہ میں ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا کہ رمضان میں تراویح آٹھ رکعت با جماعت مسجد میں پڑھنی چاہئے یا اگر پچھلی رات کو اُٹھ کر ا کیلے گھر میں پڑھنی چاہئے۔حضور نے فرمایا:۔نماز تراویح کوئی جدا نماز نہیں۔دراصل نماز تہجد کی آٹھ رکعت کو اول وقت میں پڑھنے کا نام تراویح ہے اور یہ ہر دوصورتیں جائز صلى الله ہیں جو سوال میں بیان کی گئی ہیں۔آنحضرت ﷺ نے ہر دوطرح پڑھی ہے لیکن اکثر عمل آنحضرت ﷺ کا اس پر تھا کہ آپ پچھلی رات کو گھر میں اکیلے یہ نماز پڑھتے تھے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۳۷۰ نیا ایڈیشن و بدر جلد نمبر ۵۲ صفحه ۲ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷) ۱۸۔روزہ کی حالت میں مسواک کرنا ، تر کپڑا اوپر لینا، بدن کو تیل لگانا ، خوشبو سونگھنایا لگانا تھوک نگلنا جائز ہے۔مسائل زکوة زکوۃ اسلام کے ارکان میں سے چوتھا رکن ہے اس کی اہمیت اس سے ظاہر ہے کہ قرآن کریم میں اکثر جگہ نماز کے ساتھ ہی زکوۃ کی ادائیگی کا ذکر آیا ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نماز اور زکوۃ کے تارک ایک ہی حکم میں ہیں۔۲ زکوۃ کی ادائیگی سے مال میں کمی نہیں آتی بلکہ وہ بڑھتا ہے جو شخص یہ خیال