دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 279 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 279

279 شگفتگی پیدا کرنی چاہیے تحمل اور سخت جانی کی عادت ڈالیں۔اپنے گھر کے ماحول کو ایسا بنا ئیں کہ بچے گھر سے با ہر وقت گزارنے کی بجائے ماں باپ کی صحبت میں گزارنا پسند کریں۔بچوں کو متقی بنا ئیں۔ان میں خدا تعالیٰ کا خوف پیدا کریں۔جو واقفین نو جامعہ میں داخل نہیں ہورہے ان کی دینی تعلیم کے لئے سلیبس تیار کئے جائیں۔بیس بائیس سال کی عمر میں ہر واقف نو کو قرآن کریم کا ترجمہ آنا چاہیئے۔۱۲ نماز کو خوب سنوار سنوار کر پڑھنا چاہئے۔نماز ساری ترقیوں کی جڑ اور زینہ ہے وحدت ہمارے اندر اُس وقت تک قائم رہے گی جب تک ہم اپنی با جماعت نمازوں کا اہتمام کرتے چلے جائیں گے۔۱۳۔آنحضرت پر بیہودہ اعتراضات کرنے والوں کے جواب دینے کے لئے خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کی خصوصی ٹیمیں تیار کرنے کی تحریک۔بعض لوگ آنحضرت کے بارہ میں اخبارات میں لغویات اور فضولیات لکھتے رہتے ہیں اس لئے ذیلی تنظیمیں خدام الاحمد سید اور لجنہ اماءاللہ ان چیزوں ظر رکھیں کیونکہ لڑکوں ، نوجوانوں کی آج کل انٹرنیٹ اور اخباروں پر توجہ ہوتی ہے۔دیکھتے بھی رہتے ہیں اس لئے خدام الاحمدیہ بھی کم از کم ۱۰۰ لوگ ایسے تلاش کرے جو اچھے پڑھے لکھے ہوں دین کا علم رکھتے ہوں اسی طرح لجنہ اما اللہ