دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 253 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 253

253 تنزانیہ اور یوگنڈا کا دورہ فرمایا۔ان ممالک میں حضور انور نے چار بیوت الذکر کا سنگ بنیا درکھا اور چھ نئی بیوت الذکر کا افتتاح فرمایا۔جون ۲۰۰۵ء میں حضور انور کینیڈا تشریف لے گئے۔وینکوور کینیڈا میں آپ نے بیت الذکر (بیت الرحمن ) اور کیلگری میں بھی بیت الذکر کا سنگ بنیاد رکھا اور کینیڈا کے جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔اگست / ستمبر ۲۰۰۵ء میں حضور انور نے جرمنی کے جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔ستمبر ۲۰۰۵ء میں حضور انور ڈنمارک ، سویڈن، ناروے اور ہالینڈ کے دورے پر تشریف لے گئے۔سکنڈے نیوین ممالک، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے مشترکہ جلسہ سالانہ میں حضور انور نے شرکت فرمائی۔دسمبر ۲۰۰۵ء میں حضور انور نے ماریشس اور بھارت کا دورہ فرمایا اور ان ممالک کے جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔دورہ مشرق بعید ، ( سنگا پور۔آسٹریلیا، فجی، نیوزی لینڈ ، جاپان ) مشرق بعید کے ممالک کے دورے میں سب سے پہلے حضور انور سنگاپور تشریف لے گئے۔یہاں آپ کا قیام چھ روز (۵ تا ۱۰ اپریل ۲۰۰۶ء) کے لئے تھا۔اپریل کو حضور انور نے بیت طہ سے ملحق مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔اس دورے کے دوران حضور انور نے ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، کمبوڈیا، پاپوا نیوگنی اور تھائی لینڈ سے آئے ہوئے جماعتی عہد یداروں سے ملاقات کی اور انہیں قیمتی ہدایات سے نوازا۔سنگا پور کے واقفین نو ، مربیان و معلمین سے