دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 232 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 232

232 تمام دنیا کے احمدی ان دونوں تصاویر کو بیک وقت دیکھ کر حمد وثنا کے ترانے گا رہے تھے۔اس موقع پر حضور نے فرمایا :۔گذشتہ ایک موقعہ پر میں نے جماعت سے یہ گزارش کی تھی کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ دن بھی آئیں گے جب ہم دوطرفہ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گے۔پس آج کے مبارک جمعہ سے اس دن کا آغاز ہو رہا ہے۔اس وقت انگلستان میں مختلف مراکز میں بیٹھے ہوئے احمدی ہمیں دیکھ رہے ہیں اور ان کی تصاویر یہاں پہنچ رہی ہیں اور بیک وقت ہم ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔۔۔یہ دراصل ایک عظیم پیشگوئی تھی جو ایک پہلو سے تو بارہا پوری ہو چکی اب ایک نئے پہلو سے بھی پوری ہورہی ہے۔حضرت امام جعفر صادق سے مروی ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بہت بلند فرمائے۔بہت بڑے بزرگ بہت پائے کے امام تھے اور عارف باللہ تھے اس میں قطعاً ایک ذرے کا بھی شک نہیں آپ نے فرمایا۔ہمارے امام القائم کے زمانے میں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام مہدی معہود کے زمانے میں مشرق میں رہنے والا مومن مغرب میں رہنے والے اپنی دینی بھائی کو دیکھ سکے گا۔اس طرح مغرب میں بیٹھا ہوا مومن اپنے مشرق میں مقیم بھائی کو دیکھ سکے گا“۔(الفضل انٹر نیشنل ۹/ اگست ۱۹۹۶ء صفحه ۵)