دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 179
179 المصلح الموعود حضرت خلیفة المسیح الثانی ۱۸۸۹ء تا ۱۹۶۵ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا دور خلافت اس لحاظ سے ممتاز اور نمایاں ہے کہ اس کے بارے میں سابقہ انبیاء وصلحاء کی پیشگوئیاں موجود ہیں۔اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار نشانات اور اس کی پیہم تائیدات نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ ہی وہ موعود خلیفہ ہیں جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔ابتدائی زندگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو ایک مسیحی نفس لڑکے کی پیدائش کی خبر دی جو دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جانا تھا اور بتلایا گیا کہ وہ نو سال کے عرصہ میں ضرور پیدا ہو جائے گا۔اس پیشگوئی کے مطابق سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم کے بطن سے ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء بروز ہفتہ تولد ہوئے۔الہام الہی میں آپ کا نام محمود، بشیر نانی اور فضل عمر بھی رکھا گیا اور کلمہ اللہ نیز فخر رسل کے خطابات سے نوازا گیا۔آپ کے بارے میں الہام یہ بھی بتایا گیا کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا۔خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا۔اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس