دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 120 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 120

120 کئی دفعہ مرتے وقت عورتوں سے بخشوالیا جاتا ہے۔عورت بھی جانتی ہے کہ مہر ملنا تو ہے نہیں اس لئے وہ مفت کا احسان خاوند پر کر دیتی ہے۔ایک دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کیا کہ حضور ایک عورت اپنا مہر نہیں بخشتی۔آپ نے فرمایا:۔یہ عورت کا حق ہے اسے دینا چاہئے۔اوّل تو نکاح کے وقت ہی ادا کر دے ورنہ بعد ازاں ادا کر دینا چاہئے۔( ملفوظات جلد ششم صفحه ۳۹۱) موٹر سکوٹر ، بھاری جہیز کا مطالبہ آج کل تعلیم یافتہ طبقہ میں یہ ایک رسم ہوگئی ہے کہ لڑکی والوں سے موٹر یا سکوٹر کا مطالبہ کیا جاتا ہے یا بھاری جہیز کی خواہش کی جاتی ہے یہ سب رسوم ہیں۔لڑکی والوں پر غیر ضروری بوجھ ڈالنا غیر اسلامی طریق ہے۔یہ ایک لحاظ سے شادی کی قیمت طلب کی جاتی ہے جو بالکل نا واجب اور غیر پسندیدہ ہے۔موت فوت سے متعلق رسوم رونا پیٹنا موت فوت سے متعلق جو بد رسوم رائج ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ روتے پیٹتے اور چلا چلا کر ہائے ہائے کرتے ہیں۔عورتیں خصوصیت سے