دینی نصاب — Page 76
کرے۔عورتوں کو ان امور کے بارے میں خاص احتیاط کرنی چاہئیے۔بسا اوقات وہ کم علمی کی وجہ سے ان باتوں میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتیں۔جس کے ہاں ماتم ہو اس کے ساتھ ہمدردی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا گیا:۔" کیا یہ جائز ہے کہ جب کا ر قضاء کسی بھائی کے گھر میں ماتم ہو جائے تو دوسر۔دوست اپنے گھر میں اس کا کھانا تیار کریں۔حضور نے فرمایا:۔” نہ صرف جائز بلکہ برادرانہ ہمدردی کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ ایسا کیا جائے“۔نصف شعبان کا حلوا : ( ملفوظات جلد نهم صفحه ۳۰۴) ایک رسم یہ جاری ہے کہ شعبان کے مہینہ میں حلوا بناتے اور تقسیم کرتے ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں۔( ملفوظات جلد نم صفحہ ۳۹۴) عاشورہ محرم کے تابوت اور محفل : حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ محرم پر جولوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں اس میں شامل ہونا کیسا ہے؟ حضور نے فرمایا کہ:۔دو گناہ ہے“۔( ملفوظات جلد نهم صفحه ۴۳۶) قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل نے سوال کیا کہ محرم کی دسویں کو جو شربت اور چاول 76