دینی نصاب — Page 329
پھر میں دُعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر خدا! اس زمین کو میری جماعت میں سے ان پاک دلوں کی قبریں بنا جو فی الواقع تیرے لئے ہو چکے اور دنیا کی اغراض کی ملونی ان کے کاروبار میں نہیں۔آمین یا رب العالمین۔پھر تیسری دفعہ دُعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر ! اے خُدائے غفور و رحیم توصرف ان لوگوں کو اس جگہ قبروں کی جگہ دے جو تیرے اس فرستادہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض نفسانی اور بدظنی اپنے اندر نہیں رکھتے اور جیسا کہ حق ایمان اور اطاعت کا ہے بجالاتے ہیں اور تیرے لئے اور تیری راہ میں اپنے دلوں میں جان فدا کر چکے ہیں جن سے تو راضی ہے اور جن کو تو جانتا ہے کہ وہ بکلی تیری محبت میں کھوئے گئے اور تیرے فرستادہ سے وفاداری اور پورے ادب اور انشراحی ایمان کے ساتھ محبت اور جانفشانی کا تعلق رکھتے ہیں۔آمین یارب العالمین۔( رساله الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۶) اللہ تعالیٰ نے الہاما اس مقبرہ کے بارہ میں فرمایا :- أُنْزِلَ فِيهَا كُلُّ رَحمة یعنی ہر قسم کی رحمت اس قبرستان میں اتاری گئی ہے۔“ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۸) اور اس میں دفن ہونے والے کے لئے شرائط کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔تیسری شرط یہ ہے کہ اس قبرستان میں دفن ہونے والا متقی ہو اور محرمات سے پر ہیز کرتا اور کوئی شرک اور بدعت کا کام نہ کرتا ہو سچا اور صاف مسلمان ہو۔“ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۲۰) پھر فرماتے ہیں :۔یادر ہے کہ صرف یہ کافی نہ ہوگا کہ جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کا دسواں حصہ دیا جاوے بلکہ ضروری ہوگا کہ ایسا وصیت کرنے والا جہاں تک اس کے لئے ممکن ہے 329