دینی نصاب

by Other Authors

Page 267 of 377

دینی نصاب — Page 267

خاص دعائیں کی گئیں اور اپنے پیارے امام کے مقاصد عالیہ کی تکمیل کے لئے جماعت نے پچیس لاکھ سے زائد رقم بطور شکرانہ پیش کی۔۱۹۴۴ء میں بذریعہ رویاء و الہام آپ پر اس امر کا انکشاف ہوا کہ آپ ہی وہ مصلح موعود ہیں جس کی پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی تھی۔اس انکشاف کے اعلان کے لئے آپ نے ہوشیار پور، لدھیانہ، لاہور اور دہلی میں جلسے منعقد کر کے معرکۃ الآراء تقاریر کیں اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر کیا۔آپ نے یورپ کا دومرتبہ سفر کیا۔پہلی مرتبہ آپ ۱۹۳۳ء میں ویمبلے کا نفرنس میں شرکت کیلئے لندن تشریف لے گئے جہاں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اپنے مذاہب کی خوبیاں بیان کیں۔اس کا نفرنس میں آپ کا مضمون ”احمدیت یعنی حقیقی اسلام انگریزی میں ترجمہ ہو کر پڑھا گیا۔۱۹۵۴ء میں آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔علاج سے زخم تو بظاہر مندمل ہو گئے لیکن تکلیف جاری رہی۔اس لئے ۱۹۵۵ ء میں آپ دوسری مرتبہ بغرض علاج یورپ تشریف لے گئے۔وفات مندرجہ بالا سانحہ فاجعہ کے بعد آپ کی صحت برابر گرتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ المناک گھڑی آ پہنچی جب آپ تقدیر الہی کے ماتحت اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنَّا لِلهِ وَاِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ ۹/۸ نومبر ۱۹۶۵ ء کی درمیانی شب تھی۔حضرت امیر المومنین صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ المسح الثالث نے 9 نومبر کو بہشتی مقبرہ ربوہ کے وسیع احاطہ میں نماز جنازہ پڑھائی اور پچاس ہزار افراد نے دلی دعاؤں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ آپ کو سپر د خاک کیا۔267