دینی نصاب — Page 13
: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمَّدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ اے ہمارے رب ! سب تعریف تیرے لئے ہے۔تعریف بہت زیادہ اور پاک جس میں برکت ہو۔اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں جائے اور کم از کم تین بار تسبیح پڑھے۔یعنی سُبحان ربي الأغلى - ( پاک ہے میرا رب جو بڑی شان والا ہے ) اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر بیٹھ جائے اور یہ دُعا پڑھے :- دعا بين السجدتين : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي - اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور مجھے ہدایت دے اور مجھے خیریت سے رکھ اور میرے نقصان کو پورا کر اور مجھے رزق دے اور میرا رفع کر۔اس دُعا کے بعد اللہ اکبر کہہ کر دوسرا سجدہ کرے اور تین بارسُبحان ربي الأعلى پڑھے جس طرح پہلے سجدہ میں پڑھی تھی۔پھر اللہ اکبر کہہ کر دوسری رکعت کیلئے سیدھا کھڑا ہو جائے اور ہاتھ باندھ کر پہلی رکعت کی طرح سورۃ فاتحہ اور کوئی اور حصہ قرآن کا پڑھے۔پھر پہلے کی طرح رکوع کرے۔کھڑا ہو اور سجدے کر کے دوسری رکعت مکمل کرے اور پھر اس طرح بیٹھ جائے کہ دایاں پاؤں کھڑا ہو اور بایاں پاؤں بچھا ہوا ہو۔ہاتھوں کو گھٹنوں کے پاس رانوں پر رکھ کر تشہد ، درود اور دعائیں پڑھے۔تشهد : التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتُ السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ 13