دینی نصاب — Page 3
مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خبر دی کہ وہ مسیح اور مہدی جس کے ظہور کی خبر آنحضور ملانیا ایتم نے دی تھی وہ آپ ہی ہیں۔چنانچہ آپ سیلی ایلیم فرماتے ہیں :۔” جب خدا تعالیٰ نے زمانہ کی موجودہ حالت کو دیکھ کر اور زمین کی طرح طرح کے فسق اور معصیت اور گمراہی سے بھرا ہوا پا کر مجھے تبلیغ حق اور اصلاح کے لئے مامور فرمایا اور یہ زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس دنیا کے لوگ تیرھویں صدی ہجری کو ختم کر کے چودھویں صدی کے سر پر پہنچ گئے تھے تب میں نے اُس حکم کی پابندی سے عام لوگوں میں بذریعہ تحریری اشتہارات اور تقریروں کے یہ ندا کرنی شروع کی کہ اس صدی کے سر پر جو خُدا کی طرف سے تجدید دین کے لئے آنے والا تھا وہ میں ہی۔ہوں تا وہ ایمان جو زمین پر سے اُٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم کروں اور خدا سے قوت پاکر اُسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو اصلاح اور تقویٰ اور راستبازی کی طرف کھینچوں۔جس کی بشارت آج سے تیرہ سو برس پہلے رسول کریم نے دی تھی وہ میں 66 ہی ہوں۔“ ( تذكرة الشہادتین، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۳) چنانچہ آپ نے ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو ایک جماعت کی بنیاد رکھی تا دینِ حق کی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ دُنیا میں قائم کیا جائے۔اور قرآن کریم کی حکومت کو قائم کیا جائے اور ادیانِ باطلہ کو مٹاکر ساری دُنیا کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کیا جائے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّد رسُولُ اللہ۔ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیاوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گزران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سید ناو مولانامحمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین و خاتم المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے 3