دینی نصاب

by Other Authors

Page 360 of 377

دینی نصاب — Page 360

رض حضرت عمر ۱۳ ہجری تا ۲۳ ہجری ۳۵ هجری حضرت عثمان ۲۳ ہجری تا حضرت علی ۳۵ ہجری تا ۴۰ ہجری س فاتح مصر و ایران و سپین اور سندھ کے نام لکھئے؟ ج- فاتح مصر عمر و بن العاص۔فاتح ایران سعد بن ابی وقاص۔فاتح سپین طارق بن زیاد اور سندھ کے محمد بن قاسم۔س۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود کون ہیں۔کب اور کہاں پیدا ہوئے؟ ج- حضرت مرزا غلام احمد قادیانی۔۱۴ شوال ۱۲۵۰ ه (۱۳ رفروری ۱۸۳۵ء) بروز جمعه المبارک قادیان میں پیدا ہوئے۔س۔کب اور کس الہام کی بنیاد پر آپ نے ماموریت کا دعویٰ فرمایا؟ ج- مارچ ۱۸۸۲ء کو الہام ہوا۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ س۔آپ نے پہلی بیعت کب اور کہاں لی۔پہلی بیعت کرنے والے کون تھے؟ ج- ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو لدھیانہ میں حضرت صوفی احمد جان صاحب کے مکان پر بیعت لی گئی۔حضرت مولانا حکیم نورالدین نے سب سے پہلے بیعت کی۔س۔حضرت مسیح موعود کی کل کتنی تصنیفات ہیں؟ پہلی اور آخری تصنیف کا نام مع سن لکھے؟ ج کل ۸۵ تصنیفات ہیں۔پہلی ”براہین احمدیہ حصہ اوّل و دوم ۱۸۸۰ء میں شائع ہوئی۔اور آخری پیغام صلح ۱۹۰۸ء میں۔س۔جماعت احمدیہ کا نام جماعت احمدیہ کب رکھا گیا ؟ ج- مارچ ۱۹۰۱ء میں مردم شماری کے موقع پر۔360