دینی نصاب

by Other Authors

Page 327 of 377

دینی نصاب — Page 327

جماعت احمد یہ اور مالی قربانی ہے- القرآن : إنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ ط (سورۃ توبہ : ۱۱۱) ترجمہ: اللہ نے مومنوں سے ان کی جانوں اور مالوں کو ( اس وعدہ کے ساتھ ) خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی۔وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (سورة البقره :٣) ترجمہ:۔وہ (متقی ) نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔الحدیث:۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- رکھتا۔”اگر میرے پاس اُحد پہاڑ جتنا سونا ہوتا تو تین دن سے زیادہ اپنے پاس نہ (بخاری کتاب الزکوۃ حدیث نمبر ۱۳۱۵) حضرت ابوبکر اور عمر کے مالی قربانی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے پر آنحضور کے پوچھنے پر حضرت ابوبکر نے عرض کیا میں اللہ اور اُس کا رسول گھر چھوڑ آیا ہوں۔حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت سعد بن مالک نے پر زور اصرار کر کے ۳/ ا حصہ کی قربانی کی اجازت چاہی۔( بخاری کتاب الوصایا۔باب الوصیت بالثلث جلد اول صفحه ۳۸۳) حضرت ابوطلحہ نے آیت لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ کے نزول پر ” بیر وحا‘ باغ وقف کر دیا۔( بخاری کتاب التفسير باب لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ) 327