دینی نصاب

by Other Authors

Page 321 of 377

دینی نصاب — Page 321

ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز امن کا نفرنس کے موقعہ پر بنفس نفیس اپنے دست مبارک سے عطا فرماتے ہیں۔مختلف اہم شخصیات کے نام خطوط حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دور خلافت کی ایک بہت اہم بات یہ ہے کہ آپ گذشتہ کئی سال سے مسلسل امن عالم کے قیام کی کوشش فرمارہے ہیں۔چنانچہ او پر حضور ایدہ اللہ کے جن اہم خطابات کا ذکر کیا گیا ہے وہ تمام خطابات عالمی قیام امن کے بارہ میں ہیں۔اس کے علاوہ لندن میں ہر سال ہونے والے امن کا نفرنس میں آپ امن عالم کے قیام کے بارہ میں خطاب فرما چکے ہیں۔اسی طرح دُنیا کے مختلف ممالک میں اپنے دوروں کے دوران بھی آپ دُنیا کو مسلسل اس طرف توجہ دلا رہے ہیں۔اسی سال 9/اکتوبر 2016ءکو کینیڈا میں ہونے والے جلسہ سالانہ کا اختتامی خطاب عالمی قیام امن کے بارہ میں تھا۔آپ نے اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل شخصیات کو خطوط بھی لکھے۔(1) پرائم منسٹر اسرائیل مسٹر بینجا من نتن یا ہو (2) صدر اسلامی جمہوریہ ایران محمد احمدی نژاد (3) صدر یونائیٹیڈ سٹیٹس آف امریکہ مسٹر براک اوبامه (4) کینیڈا کے پرائم منسٹر مسٹر سٹیفن ہار پر (5) سعودی عرب کے بادشاہ مسٹر عبد اللہ بن عبدالعزیز السعود (6) چائنا کے پرائم منسٹر مسٹر این جیا با ؤ (7) برطانیہ کے وزیر اعظم مسٹر ڈیوڈ کیمرون (8) جرمنی کی چانسلر محترمہ اینجلا مارکل (9) پریذیڈنٹ آف فرینچ ریپبلک 321