دینی نصاب — Page 320
☆ 6 اکتوبر 2015ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہالینڈ کی نیشنل پارلیمنٹ میں خطاب فرمایا۔17 اکتوبر 2016 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کینیڈا کی پارلیمنٹ ’ پارلیمنٹ ہل میں خطاب فرمایا۔پیس کا نفرنسز جماعت احمد یہ برطانیہ کی جانب سے طاہر بال بیت الفتوح لندن میں امن کا نفرنس منعقد ہوتی ہے۔ان امن کا نفرنسز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین اور مختلف ممبران پارلیمنٹ ، لندن شہر کے میئر ، حکومتی وزراء مختلف ممالک کے سفراء اور معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مہمان جماعت احمدیہ کی دعوت پر تشریف لاتے ہیں اور قیام امن کے لئے جماعت احمدیہ کی مساعی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا نفرنسز کا مرکزی نقطہ سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطاب ہوتا ہے جس میں آپ اسلامی تعلیم اور عالمی حالات کے تجزیہ کی روشنی میں امن عالم کے قیام کے لیے مفید مشورے دیتے ہیں۔پہلی امن کا نفرنس 9 مئی 2004ء کو مسجد بیت الفتوح لندن میں منعقد ہوئی۔اس کے بعد سے ہرسال با قاعدگی سے کا نفرنس منعقد ہوتی ہے۔احمد یہ امن ایوارڈ گزشتہ چند سالوں سے امن عامہ اور خدمت انسانیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس میدان میں کام کرنے والے موزوں ترین شخصیت یا ادارے کو جماعت احمدیہ کی جانب سے احمد یہ امن ایوارڈ دیا جارہا ہے۔دس ہزار پاؤنڈ کی رقم پر مشتمل یہ ایوارڈ سید نا حضور انور 320