دینی نصاب — Page 311
حمد شام، پاکستان اور مصر کے احمدیوں کے لئے خاص طور پر دعا کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 21 مارچ 2014ء ،الفضل 11 اپریل 2014ء) اسلام کی خوبصورت تعلیم ، اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے متعلق ورقہ دو ورقہ کا اشتہار بنا کر تبلیغ کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 27 مارچ 2015ء،افضل 17 اپریل 2015ء) کم از کم اب ہمیں چاہئے کہ چالیس روزے ہفتہ وار ہی رکھیں۔یعنی چالیس ہفتوں تک خاص طور پر روزے رکھیں، دعائیں کریں ،نفل ادا کریں اور صدقات دیں، چالیس روزوں ، دعاؤں، نوافل اور صدقات کی تحریک۔خطبہ جمعہ 12 فروری 2016ء،الفضل 4 / مارچ2016ء) مبلغین کو جغرافیہ، تاریخ ، حساب ، طب، آداب گفتگو، آداب مجلس ، حالات حاضرہ وغیرہ علوم کی اتنی اتنی واقفیت رکھنے کی تحریک جتنی مجلس شرفاء میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے۔( خطبہ جمعہ 26 فروری 2016ء،الفضل 18 / مارچ2016ء) تعلقات بنانے کے لئے ایسے لوگوں کو چننا چاہئے جن کی دینی حالت اچھی ہو ، جو نمازوں کی با قاعدہ ادائیگی کرنے والے ہوں اور پابند ہوں۔اس حوالے سے ربوہ اور قادیان کے احمدیوں کو خصوصی تحریک۔( خطبہ جمعہ 4 / مارچ 2016ء، الفضل 25 / مارچ 2016ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کرام کی تصاویر کے استعمال سے متعلق ضروری احتیاطوں کے اختیار کرنے کی تاکید۔احباب جماعت کو مختلف مسائل سے آگاہی کے لئے کتاب فِقْهُ الْمَسِیح“ لینے کی تحریک۔66 (خطبہ جمعہ 22 اپریل 2016ء ، الفضل 13 مئی 2016ء) جماعتی نظام اور بالخصوص ذیلی تنظیموں کو ممبران کو سنبھالنے اور جماعت سے مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کے لئے عملی کوشش کرنے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 20 مئی 2016ء،الفضل 10 جون 2016ء) 311