دینی نصاب

by Other Authors

Page 303 of 377

دینی نصاب — Page 303

خلافت اس منصب پر فائز رہے۔بحیثیت ناظر اعلیٰ آپ ناظر ضیافت اور ناظر زراعت کے عہدہ پر بھی خدمات بجالاتے رہے۔آپ کو ایک جھوٹے مقدمے میں اسیر راہ مولی رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔آپ 30 را پریل 1999 ء کو گرفتار ہوئے اور 10 مئی 1999ء کو رہا ہوئے۔انتخاب خلافت 19 / اپریل 2003ء کا دن تاریخ احمدیت کا ایک اندوہناک دن تھا۔اس روز حضرت خليفة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا قریباً اکیس سالہ دورِ خلافت بھر پور جدو جہد اور نمایاں کامیابیوں کے ساتھ اپنے بابرکت اختتام کو پہنچا اور حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کروڑوں جاں نثاروں کو دل گرفتہ چھوڑ کر اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس مسجد فضل لندن میں 22 را پریل 2003ء کو مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد مکرم و محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید انجمن احمد یہ پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا اور لندن وقت کے مطابق 11:40 بجے رات اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسند خلافت پر متمکن کیا۔سب سے پہلے اراکین مجلس انتخاب خلافت نے آپ کے دست مبارک پر دستی بیعت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد تمام دنیا کے احباب جماعت نے MTA کے ذریعہ بیعت کا شرف حاصل کیا۔303