دینی نصاب — Page 301
تھیں۔آپ کے دادا کا نام حضرت مرزا شریف احمد صاحب ہے۔آپ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند تھے۔آپ کی دادی حضرت بوز ینب بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت نواب محمد علی خان صاحب آف مالیر کوٹلہ کی بڑی صاحبزادی تھیں۔آپ کے والد صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب سابق ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان تھے جو 13 / مارچ 1911ء کو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے گھر پیدا ہوئے۔آپ ایک لمبا عرصہ امیر مقامی ربوہ بھی رہے۔آپ نے 10 دسمبر 1997ء کو وفات پائی۔آپ کی والدہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ تمبر 1911ء میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔آپ کی وفات 29 جولائی 2011ء کور بوہ میں ہوئی۔پیدائش، تعلیم و تربیت: حضرت مرزا مسرور احمد صاحب مورخہ 15 ستمبر 1950 ءکور بوہ میں پیدا ہوئے۔عمر میں آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔آپ کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔نہایت پاکیزہ ماحول میں آپ کی تعلیم وتربیت ہوئی۔میٹرک تعلیم الاسلام ہائی اسکول ربوہ اور بی اے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سے کیا۔ایم ایس سی کے لئے زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد میں داخلہ لیا۔1976ء میں اس یو نیورسٹی سے ایگریکلچرل اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔آپ کی خدمات دینیہ کی چند جھلکیاں: سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ غانا میں قریباً ساڑھے سات سال بحیثیت واقف زندگی مختلف خدمات بجالاتے رہے۔یہ عرصہ خدمت 1977ء سے 1985ء تک کا بنتا ہے۔301