دینی نصاب

by Other Authors

Page 248 of 377

دینی نصاب — Page 248

حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ الصلوۃ والسلام کی ہزار مخالفتیں ہوئیں اور آپ کو قتل کرنے کے بہت منصوبے کئے گئے مگر خدائی نوشتوں کے مطابق وہ سب ناکام ہوئے اور آپ اپنا کام ختم کر کے طبعی موت سے ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ ء کو لاہور میں اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔آپ کا جنازہ قادیان لایا گیا۔اگلے روز حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول منتخب ہوئے اور انہوں نے ہی حضور کی نماز جنازہ پڑھائی۔اس کے بعد میت کو بہشتی مقبرہ میں سپردخاک کردیا گیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ☆۔۔248