دینی نصاب — Page 229
رہتے۔آنحضور کے ساتھ تمام معرکوں میں شریک رہے۔ہر معاملہ میں آنحضرت آپ سے مشورہ کرتے۔ہجرت کے وقت بھی آپ آنحضور کے ساتھ رہے اور جب غار ثور میں آنحضرت نے پناہ لی تو حضرت ابوبکر ساتھ تھے۔حجۃ الوداع کے بعد جب آنحضرت بہت بیمار ہو گئے تو آپ نے حضرت ابوبکر کو حکم دیا کہ وہ مسجد نبوی میں امامت کرائیں۔قربانی وایثار مسلمان ہو جانے کے بعد حضرت ابوبکر تن من دھن سے خدمتِ اسلام میں مصروف ہو گئے نہ تجارت کا خیال رہا نہ آرام کا۔جب روپیہ کی ضرورت ہوتی وہ قربانی میں پیش پیش ہوتے۔ایک موقعہ پر جب دین کی خاطر روپیہ کی بہت ضرورت تھی۔حضرت عمرؓ نے اپنے گھر کا نصف اثاثہ آنحضرت کی خدمت میں پیش کر دیا اور خیال کیا کہ آج تو میں ابوبکر سے سبقت لے جاؤں گا۔لیکن حضرت ابوبکر نے موقعہ کی نزاکت کے پیش نظر گھر کا سارا مال پیش کر دیا تھا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ گھر میں بھی کچھ چھوڑا ہے یا نہیں تو حضرت ابوبکر نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کے رسول کا نام گھر میں چھوڑا ہے۔اسی اخلاص ، وفاداری اور جاں نثاری کے پیش نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی بیٹی حضرت عائشہ سے شادی کر لی۔خلافت کا دور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابوبکر پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ اپنے تقویٰ علم و معرفت ، دانشمندی و معاملہ نہیں، اپنے ایثار و قربانی کی وجہ سے سب صحابہ میں افضل تھے اور خلافت کے سب سے زیادہ اہل تھے۔اگر چہ طبیعت میں نرمی اور منکسر المزاجی بے انتہا تھی لیکن دینی وقار کے معاملہ میں آپ کسی نرمی اور رواداری کے قائل نہ تھے۔آغاز خلافت سے ہی بعض مشکلات پیش آئیں۔لیکن آپ 229