دینی نصاب — Page 220
سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سُننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو۔اور اِن پیش خبر یوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔“ (تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۰،۴۰۹) ”خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیگا۔میں تجھے اُٹھاؤں گا۔اور اپنی طرف بلالوں گا پر تیرا نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اُٹھے گا۔اور ایسا ہوگا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔اور تیرے نا کام رہنے کے درپے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود نا کام رہیں گے۔اور نا کامی اور نامرادی میں مریں گے۔لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا۔اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا۔اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے۔جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔خدا انہیں نہیں بھولے گا۔اور فراموش نہیں کرے گا۔اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دلوں میں تیری محبت ڈالے گا۔یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں۔برکت ڈھونڈیں گئے۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۱۰۲، ۱۰۳) مسیح موعود کا آسمان سے اتر نا محض جھوٹا خیال ہے۔یا درکھو کہ کوئی آسمان سے ނ 220