دینی نصاب

by Other Authors

Page 151 of 377

دینی نصاب — Page 151

ے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دجال کے فتنے سے بچنے کیلئے سورہ کہف کی ابتدائی آیات مطالعہ کرنی چاہئیں (دیکھو مشکوۃ)۔اب ہم سورہ مذکورہ کی ابتدائی آیات پر نظر ڈالتے ہیں تو وہاں سوائے عیسائیت کے باطل خیالات کے رڈ کے اور کوئی مضمون نہیں پاتے۔چنانچہ سورۃ کہف کی ابتدائی آیات یہ ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا فَمَا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِن لَّدُنْهُ وَيُبَيِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًا مَّا كِثِينَ فِيْهِ أَبَدًا وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا مَّا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَائِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ ۚ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًاهِ إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَإِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا لگ صَعِيدًا جُرُزًاه یعنی ”خدا نے اپنے رسول پر ایک کتاب نازل فرمائی ہے۔یہ کتاب لوگوں کو ڈرانے اور ہوشیار کرنے کیلئے اُتری ہے جو خدا کا ایک بیٹا مانتے ہیں یہ بہت بڑے فتنہ کی بات اور سراسر جھوٹ ہے۔“ وغیرہ وغیرہ۔(سورۃ کہف رکوع ۱) اب اس سے بڑھ کر اس بات کا کیا ثبوت ہوگا کہ دجال سے مراد یہی مسیحی اقوام ہیں جنہوں نے اس زمانہ میں غیر معمولی طور پر زور پکڑا ہے اور ساری دنیا پر چھا گئی ہیں اور اس دقبال کا دجل ان کی مادیت اور فلسفہ اور باطل عقائد ہیں۔جس کی آنکھیں ہوں دیکھیں۔حضرت مرزا صاحب نے اپنے مخالف مولویوں کو مخاطب کر کے ایک جگہ خوب لکھا ہے کہ نادانو ! تم دجال کو ایک عجیب الخلقت فرد سمجھ کر اس کا انتظار کر رہے ہو۔مگر یہاں تمہاری آنکھوں کے سامنے وہ 151