دینی نصاب

by Other Authors

Page 1 of 377

دینی نصاب — Page 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم پہلا باب جماعت احمدیہ کا تعارف وعقائد مخبر صادق حضرت محمدمصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر جہاں اُمت کے عروج اور ترقی کے بارہ میں عظیم الشان خبر دی تھی وہاں آخری زمانہ میں اس امت پر آنے والے تنزل واد بار کی بھی بڑے واضح الفاظ میں پیشگوئیاں فرمائی تھیں۔چنانچہ حضرت علی سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ :- لا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسُمُهُ مَسَاجِدُهُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِنَ الْهُدَى عُلَمَاءُهُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ - ( مشکوۃ کتاب العلم فصل الثالث صفحه ۳۸) یعنی اسلام صرف نام کا رہ جائے گا۔اور قرآن مجید صرف الفاظ میں رہ جائے گا۔ان کی مسجدیں بظاہر آباد ہوں گی مگر ہدایات سے خالی ہوں گی۔اُن کے علماء آسمان کی چھت کے نیچے بدترین خلائق ہوں گے۔اس کے علاوہ آپ صلی یا یہ تم نے فرمایا کہ آخری زمانہ میں عابد جاہل ہوں گے۔قاری لوگ فاسق ہوں گے۔میاں اپنی بی بی کی اطاعت کرے گا۔مسجدوں میں شور ہو گا۔عالم اس لئے علم سیکھیں گے کہ روپیہ کما سکیں۔قرآن کو تجارت ٹھہرا دیں گے۔لوگ مسجد میں بیٹھ کر دنیا کی باتیں 1