دینی نصاب

by Other Authors

Page 107 of 377

دینی نصاب — Page 107

بند تسلیم کیا جائے تو پھر امت مسلمہ خیر امت کیونکر قرار دی جاسکتی ہے۔امتی نبی اور احادیث نبوی : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس بارے میں جو کچھ فرمایا اس سے بھی یہی عیاں ہوتا ہے کہ امت محمدیہ میں نبوت کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔چند احادیث پیش ہیں:۔پہلی حدیث: ابو بَكْرٍ غَيْرُ النَّاسِ إِلَّا أَن تَكُون توئی - (کنز العمال جلد ۶ صفحه ۱۳۷، صفحہ ۱۳۸۔فضائل ابوبکر صدیق) ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کوئی نبی امت میں پیدا ہو۔مندرجہ بالا حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ حضور نے إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِی کہہ کر ایک استثناء کر دیا۔اگر کسی نبی کے پیدا ہونے کا امکان ہی نہیں تھا تو اس استثناء کی ضرورت نہیں تھی۔دوسری حدیث: آیت خاتم النبیین سن ۵ھ میں نازل ہوئی۔سن 9ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم پیدا ہوئے اور پھر فوت بھی ہو گئے ان کی وفات پر حضور نے فرمایا :- لَوْ عَاشَ لَكَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا - ابن ماجہ کتاب الجنائز باب ما جاء فى الصَّلوة على ابن رسُول الله صلى اللہ علیہ وسلم وذکر وفاته ) اگر ابراہیم زندہ رہتا تو ضر ورسچا نبی ہوتا۔“ اس حدیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کے باوجو د نبوت کا امکان باقی ہے اگر خاتم النبین کے یہی معنے ہوتے کہ آئندہ کوئی نبی نہیں 107