دینی نصاب

by Other Authors

Page 102 of 377

دینی نصاب — Page 102

بعدی کا مطلب تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو آنحضرت کی شریعت کو منسوخ کرے۔امتی نبی اور قرآن کریم : قرآن کریم سے یہ بات ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ جاری ہے اور اس امر کا امکان موجود ہے کہ آپ کے بعد ایسے نبی آتے رہیں جو آپ کے امتی ہوں اور قرآن کریم کی تعلیم کو ہی دنیا میں رائج کرنے والے ہوں۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اسلام کی تعلیم کو چھوڑ کر اور بلا واسطہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کسی قسم کا رُوحانی مقام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔خدائے تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے کی سب راہیں مسدود ہیں سوائے اس راہ کے جو قرآن کریم نے بتلائی اور اُس اُسوہ کی پیروی کے جو ہمارے آقا سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔پس امتی نبی کے راستہ میں آیت خاتم النبین ہرگز روک نہیں۔جیسا کہ مندرجہ ذیل آیات سے واضح ہے:۔پہلی آیت -: وَمَن يُطِعِ الله وَالرَّسُولَ فَأُوليك مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَبِكَ ( سورة النساء رکوع ۹، آیت: ۷۰) رَفِيقًاه اور جو ( لوگ بھی ( اللہ اور اس رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین ( میں ) اور یہ لوگ ( بہت ہی ) اچھے رفیق ہیں۔استدلال : -: اس آیت میں امت محمدیہ کے لئے جو درجات مقدر ہیں ان کا ذکر ہے اور بتلایا گیا ہے کہ 102