دینی نصاب — Page xi
اسلام کے بنیادی ارکان نماز روزہ زکوۃ۔حج کے مسائل اور ارکانِ ایمان کی تشریح اور روز مرہ کے فقہی مسائل کے علاوہ اختلافی مسائل اور مختصر سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین اور مختصر سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کے علاوہ نظام جماعت سے واقفیت کرادی گئی ہے۔امید ہے کہ عام دائمیین الی اللہ کیلئے خواہ وہ پرانے احمدی ہوں یا نئی نسل سے تعلق رکھتے ہوں یا نو مبائعین سے تعلق رکھتے ہوں یہ نصاب مفید ثابت ہوگا۔اس کے بعد مزید تفصیلی معلومات کے حصول کیلئے جماعت کا بکثرت لڑیچر موجود ہے۔زیادہ دلچسپی رکھنے والے دوستوں کو روحانی خزائن، کتب حضرت مصلح موعود بالخصوص کتاب دعوة الامیر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی کتب تبلیغ ہدایت اور ختم نبوت کی حقیقت اور الحجۃ البالغۃ کے مطالعہ کے لئے تحریک کی جاتی ہے۔اس طرح مخالفین کے اعتراضات کے جوابات کیلئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے ۱۸ خطبات جمعہ جو ۱۹۸۵ء میں آپ نے پاکستان کے قرطاس ابیض کے جواب میں ارشاد فرمائے تھے اور ہفت روزہ بدر کا مسیح موعود نمبر دسمبر ۱۹۹۵ ء کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ہر احمدی کو پتہ ہونا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض کیا ہے؟ اور یہ کہ آپ کو ماننا کیوں ضروری ہے۔۔۔پس ہر احمدی کو چاہئے کہ آپ کی کتب کو پڑھے۔انگریزی دان جو ہیں یا جن کو اردو زبان نہیں آتی ان کے لئے دوسرے ملکوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف زبانوں میں اتنا لٹریچر موجود ہے کہ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد اور آپ کو ماننا کیوں ضروری ہے اس بارے میں وضاحت سے مواد موجود ہے۔اپنے عقیدے کو مضبوط اور پختہ کرنے کی ہر ایک کو ضرورت ہے۔اعتراض کرنے والوں کے اعتراضوں کے جواب دیں۔خود تیاری کریں گے تو علم بھی حاصل ہوگا اور اعتراضوں ()