دینی نصاب

by Other Authors

Page 343 of 377

دینی نصاب — Page 343

”سنو اور اطاعت کو اپنا شعار بناؤ۔خواہ ایک حبشی غلام جس کا سر منگے کی مانند ہو کو ہی کیوں نہ تمہارا امیر مقرر کر دیا جائے۔یعنی جو بھی امیر ہو اس کی اطاعت کرو۔“ ( بخاری کتاب الاحکام باب السمع والطاعة ) حقیقی اطاعت یہی ہے کہ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ( کہ ادھر آواز آئی اور ادھر سانچے میں ڈھلنے کے لئے کمر کس لی ) کو حرز جان بنایا جائے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر بچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک ٹور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے۔مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو۔اور یہی ایک مشکل امر ہے۔اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کر دینا ضروری ہوتا ہے۔بدوں اس کے اطاعت ہو نہیں سکتی۔اور ہوائے نفس ہی ایک ایسی چیز ہے جو بڑے بڑے موحد وں کے قلب میں بھی بت بن سکتی ہے۔صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جو جلالی اور جمالی رنگوں کو لئے ہوئے تھے اُن میں ایک کشش اور قوت تھی جو بے اختیار دلوں کو کھینچ لیتی تھی۔اور پھر آپ کی جماعت نے اطاعت الرسول کا وہ نمونہ دکھایا اور ان کی استقامت ایسی فوق الکرامت ثابت ہوئی کہ جو کوئی ان کو دیکھتا وہ (الحکم نمبر ۵ ۱۹۰۱ء) بے اختیار ہوکر ان کی طرف چلا آتا تھا۔“ وسعت حوصلہ اور نرم زبان سردار انبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مختصر عرصے میں توحید کے پیغام کو جس طرح دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا اور آپ لوگوں کے دلوں پر حکومت کرنے لگے اس کو قرآن مجید نے ان الفاظ میں لیا ہے کہ اگر آپ تند مزاج اور سخت دل ہوتے تو یہ لوگ تمہارے اردگرد سے 343