دینی نصاب

by Other Authors

Page 342 of 377

دینی نصاب — Page 342

سكت ( بخاری کتاب الادب ) خبر دار جھوٹی بات کہنے سے بچو اور جھوٹی گواہی دینے سے۔پھر اس کو دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا کہ کاش آپ مزید نہ فرمائیں۔اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سچ کو لازم پکڑو کیونکہ سچائی نیکی کی طرف راہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف راہنمائی کرتی ہے اور انسان سچ بولتا ہے اور سچائی ہی کی تلاش میں رہتا ہے۔یہاں تک کہ خُدا کے حضور صدیق لکھا جاتا ہے اور تم جھوٹ سے بچو۔حقیقت یہ ہے کہ جھوٹ برائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور برائی جہنم کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ کی تلاش میں رہتا ہے یہاں تک کہ خدا کے حضور کذاب لکھا جاتا ہے۔(مسلم کتاب البر والصلة باب فتح الكذب وحسن الصدق وفضله ) اطاعت قومی اور جماعتی ترقی کے راستوں میں سے ایک راستہ احمدی کے اندر اطاعت اور فرمانبرداری کے جذ بہ کا پایا جانا ہے۔جب تک اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ افراد کے اندر پوری طرح نہ پایا جائے اس وقت تک جماعتی کام کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔و جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔جوشخص میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کرتا ہے وہ گو یا میری اطاعت کرتا ہے اور جو میرے مقرر کردہ امیر کی نافرمانی کرتا ہے وہ میری نافرمانی کرتا ہے۔“ (مسلم کتاب الامارة باب وجوب طاعة الامراء في غير معصية ) پھر ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- 342