دینی نصاب

by Other Authors

Page 302 of 377

دینی نصاب — Page 302

میدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ٹی۔آئی احمد یہ اسکول غانا میں پرنسپل کے طور پر اگست 1977 ء تا اگست 1979 ء خدمت بجالاتے رہے۔اسی طرح حضور انور کو اکمفی ٹی آئی احمد یہ سیکنڈری اسکول ایسار پرسنٹرل ریجن کے دوسرے ہیڈ ماسٹر کے طور پر خدمت کا موقع ملا۔حضور انور نے ٹمالے ( ناردرن ریجن ) کے مقام پر قریباً دو سال قیام فرمایا۔آپ کے ذمہ ٹمالے سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر DEPALE نامی گاؤں میں جماعت کے زرعی فارم کی نگرانی تھی۔یہاں آپ نے پہلی بارغانا میں گندم کی کاشت کا کامیاب تجربہ فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز 1985ء میں غانا سے پاکستان واپس تشریف لائے اور 17 / مارچ 1985 ء سے نائب وکیل المال ثانی کے طور پر آپ کا تقرر ہوا۔18 جون 1994ء کو آپ ناظر تعلیم صدر انجمن احمد یہ مقرر ہوئے۔1994ء تا 1997ء چیئر مین ناصر فاؤنڈیشن رہے۔اسی عرصہ میں آپ صدر تزئین ربوہ کمیٹی بھی رہے۔آپ نے گلشن احمد نرسری کی توسیع اور ربوہ کو سرسبز بنانے کیلئے ذاتی کوشش اور نگرانی فرمائی۔حضور انور کی خواہش تھی کہ ربوہ سرسبز و شاداب شہر بن جائے۔اگست 1998ء میں صدر مجلس کا رپرداز مقرر ہوئے۔1988ء تا1995 ء تک ممبر قضاء بورڈ رہے۔اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی کا موں میں بھی بھر پور حصہ لیا۔خدام الاحمدیہ مرکز یہ میں سال 77-1976ء میں مہتم صحت جسمانی رہے۔1984-85ء میں مہتم تجنید رہے۔سال 86-1985ء سے 89-1988 ء تک مہتم مجالس بیرون اور 90-1989ء میں نائب صدر خدام الاحمدیہ پاکستان رہے۔1995ء میں انصار اللہ پاکستان میں قائد ذہانت و صحت جسمانی اور قائد تعلیم القرآن کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔10 دسمبر 1997 ء کو آپ ناظر اعلیٰ و امیر مقامی مقرر ہوئے اور تا انتخاب 302