دینی نصاب — Page 277
فرمائی۔ربوہ کے علاوہ دوسرے مقامات کے احمدی مردوں اور عورتوں نے کثرت سے قربانیاں کیں اور غلبہ اسلام کیلئے دعائیں مانگیں۔جماعت کیلئے تعلیمی منصوبے حضور نے مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ اکتوبر ۹۷۹! ء کے آخری اجلاس میں غلبہ اسلام کی صدی کے استقبال کیلئے دس سالہ تعلیمی پروگرام پیش کیا اور فرمایا:۔بلا استثناء ہر احمدی بچہ قاعدہ یسر نا القرآن پڑھے۔جو احباب قرآن کریم ناظرہ جانتے ہیں وہ ترجمہ سیکھیں اور جو ترجمہ جانتے ہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ تفسیر سیکھیں جو خود اللہ تعالیٰ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھائی۔اور وہ تفسیر بھی سیکھیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نور اور بصیرت و معرفت کے زیر سایہ خود کی۔اس کے علاوہ ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک ضرور پاس کرے اور غیر معمولی ذہانت اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلباء کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مزید اعلیٰ تعلیم دلانا جماعت کی ذمہ داری ہوگی۔اس پروگرام کی آخری شق حضور نے یہ بیان فرمائی کہ سب احمدی اسلام کی حسین اخلاقی تعلیم پر قائم ہوں۔“ الفضل ۲۹ اکتوبر ۱۹۷۹ء) حضور نے مجلس مشاورت ۱۹۸۰ء کے موقعہ پر جماعت کیلئے ایک عظیم علمی منصوبے کا اعلان فرمایا جس کے اہم نکات یہ ہیں :- ۱- ہر بچہ کم از کم میٹرک تک اور ہر بچی کم از کم مڈل تک ضرور تعلیم حاصل کرے“۔(الفضل ۲۴ ۱٫ پریل ۱۹۸۱ء) ۲۔کوئی احمدی بچہ پیچھے نہ رہے گا بلکہ آگے سے آگے بڑھے گا۔وہ ذہین بچے جو حالات کی وجہ سے آگے نہیں آسکتے انہیں جماعت سنبھالے گی۔دعائیہ لحاظ سے بھی اور مالی لحاظ سے بھی۔اس لئے عہد کرو کہ کسی سے پیچھے نہیں رہنا۔آج خدا تمہیں دینے کو تیار ہے تو تمہیں لینے کو تیار ہونا 277