دینی نصاب

by Other Authors

Page 247 of 377

دینی نصاب — Page 247

۴۔صاحبزادی شوکت ( ولادت ۱۸۹۱ء، وفات ۱۸۹۲ء) ۵- حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے رض ولادت ۱/۲۰ پریل ۱۸۹۳ ء ، وفات ۲ ستمبر ۱۹۶۳ء) ۶۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد ولادت ۲۴ مئی ۱۸۹۵ء ، وفات ۲۶ / دسمبر ۱۹۶۱ء) ے۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ولادت ۲ مارچ ۱۸۹۷ء ، وفات ۲۳ / ۲۲ مئی ۱۹۷۷ء درمیانی شب )۔حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد ولادت ۱۴ جون ۱۸۹۹ء، وفات ۱۶ رستمبر ۱۹۰۷ء) ۹۔صاحبزادی امتہ النصیر ( ولادت ۲۸ / جنوری ۱۹۰۳ء ، وفات ۳ دسمبر ۱۹۰۳ء) رض ۱۰۔حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ۔ولادت ۲۵ جون ۱۹۰۲ ء وفات ۶ رمئی ۱۹۸۷ء) وفات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چوہتر سال عمر پائی۔ساری عمر رات دن خدمت اسلام میں لگے رہے۔جس دن وفات پائی اس سے پہلی شام تک ایک کتاب کی تصنیف میں مشغول تھے۔اس سے اس سوز و گداز اور اس اخلاص و جوش کا پتہ لگتا ہے جو آپ کو اللہ تعالیٰ کے جلال کے اظہار اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو ثابت کرنے کیلئے تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری امت میں سے صرف ایک شخص یعنی مسیح موعود کے حق میں ارشاد فرمایا کہ اس کو میرا سلام پہنچانا۔یہ گویا اس کے حق میں سلامتی کی دُعا اور پیشگوئی تھی۔باوجود اس کے 247