دینی نصاب

by Other Authors

Page 219 of 377

دینی نصاب — Page 219

جس نے مہدی کے ظہور کا انکار کیا اُس نے گویا محمد پر نازل شدہ باتوں کا انکار کیا۔( ینابیع الموده الباب الثامن والسبعون صفحه ۴۴۷ از علامه شیخ سلمان المتوفی ۱۲۹۴ھ ) جس نے مہدی کو جھٹلایا پس اُس نے کفر کیا۔‘ ( حج الکرامہ صفحہ ۳۵۱ از نواب محمد صدیق حسن خانصاحب مطبع شاہجہان بھوپال) حضرت سرور کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو خبر دیتے ہوئے فرمایا تھا : فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَبَايِعُوْهُ وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الثَّلْجِ فَإِنَّهُ خَلِيْفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِی ( مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۳۰) اے مسلمانو! جب تم میں مسیح موعود ظاہر ہو اور تم اس کو دیکھ لوتو تمہارا فرض ہے کہ تم اس تک پہنچو اور بیعت کر کے اس کے حلقہ اطاعت میں شامل ہو جاؤ خواہ تمہیں اُس تک پہنچنے کے لئے برف کے یخ تو دوں پر سے گھٹنوں کے بل ہی کیوں نہ جانا پڑے تم ضرور اس کے پاس پہنچو کیونکہ وہ کوئی معمولی ہستی نہیں ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ خلیفہ اور اس کی طرف سے ہدایت یافتہ ہوگا۔جماعت احمدیہ کا روشن مستقبل سید نا حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں:۔”خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا۔اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کامنہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت 219